0

پشاور پریس کلب نے خیبرپختونخوا حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر مشال یوسفزئی کی جانب سے خاتون صحافی پر بیہودہ الزام لگانے کے بعد پشاور پریس کلب نے صوبائی حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کے باوجود کروڑوں روپے کی مہنگی گاڑی تیار کی گئی جس کی تصدیق مشال یوسفزئی نے بھی کی تاہم بعد ازاں خاتون صحافی پر ‘ماہانہ’ وظیفہ کا الزام عائد کیا گیا جس کی صحافی برادری اور صحافیوں کی جانب سے مذمت کی گئی۔ مشیر وزیراعلیٰ سے الزام کے ثبوت مانگے گئے، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں