0

حماس نے اسرائیل کی نئی تجویز پر کیا جواب دیا؟

حماس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مزاحمتی تحریک نے غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیل کی تازہ ترین تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔سینیئر اہلکار علی براکا نے رائٹرز کو بتایا کہ حماس نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں پیش کی گئی اسرائیل کی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔حماس کے ایک اہلکار نے پہلے رائٹرز کو بتایا تھا کہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ اسرائیل نے حماس کو کیا تجویز دی تھی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپڈ سے ملاقات کرنے والے ہیں تاہم جنوبی غزہ کے شہر رفح پر حملے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔جنگ بندی کے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ حماس پر منحصر ہے کہ وہ کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچ جائے۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہفتے کو دیر گئے حماس کو ایک تجویز پیش کی گئی اور اب یہ حماس پر منحصر ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں