0

اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باغی کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باغی نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گامیجر جنرل محمد حسین باغیری نے کہا کہ ایران اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ منتخب کرے گا، ایران مناسب اور درست طریقے سے جوابی کارروائی کرے گا۔ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ایران اس طرح جوابی کارروائی کرے گا کہ اسرائیل کو اپنے کیے پر پچھتاوا ہوگا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران اگلے ہفتے تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں