0

وفاقی حکومت کا اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ،اقدام نے شہریوں کے دل جیت لئے

وفاقی حکومت کا اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گاسرکاری کنکشنز پر زائد بلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لیسکو کے منیجر ایس اینڈ آئی انور وٹو کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اوور بلنگ کی چیکنگ ہوگی۔رپورٹ کی روشنی میں وصول کی جانے والی زائد یونٹس کا تخمینہ لگایا جائے گا، اوور بلنگ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں