0

سگریٹ نوشی اور پیٹ کی چربی کے درمیان تعلق کا انکشاف

کوپن ہیگن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تمباکو نوشی پیٹ کی چربی کا باعث بنتی ہے۔ خاص طور پر چربی کی وہ قسم جو دل کی بیماری، ذیابیطس، فالج اور ڈیمنشیا کے زیادہ خطرات سے وابستہ ہے۔کوپن ہیگن یونیورسٹی کے محققین نے 10 لاکھ سے زائد افراد پر مختلف جینیاتی مطالعات کے نتائج کو یکجا کیا۔تجزیہ سے سگریٹ نوشی اور پیٹ کی چربی میں اضافہ کے درمیان تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی چربی visceral fat ہے جو پیٹ میں موجود اعضاء کے گرد جمع ہوتی ہے۔ اس قسم کی چربی کو دیکھنا مشکل ہے۔ یہ چکنائی غیر صحت بخش مقدار میں موجود ہو سکتی ہے یہاں تک کہ اگر کسی کا پیٹ داغ دار ہو اور اس سے سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں