0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور،کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت 17 اپریل تک منظور کرلی گئی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اپنے وکلا کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے آئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 17 اپریل تک ضمانت منظور کر لی۔وکیل صفائی راجہ ظہور نے کہا کہ ایف آئی آر میں علی امین گنڈا پور کا نام ہے، لیکن ان کا کردار نہیں، وہ اس وقت موجود نہیں تھے۔وکیل صفائی راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 50 ایف آئی آر درج ہیں، علی امین گنڈا پور کو عدالت تک نہیں پہنچنے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں