0

سائفر سازش تھی، اب بھی بیان پر کھڑے ہیں، علی امین گنڈاپور کے بیان نے سب کو حیران کر دیا

خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سائفر سازش تھی، وہ آج بھی بیان پر قائم ہیں، اگر سائفر موجود نہیں تھا تو پی ٹی آئی کے بانی کو سزا کیوں دی؟اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کے سائفر سے متعلق بیان کی تصدیق سفیر نے بھی کی، اگر کسی قابل فخر پاکستانی کے گھر میں مداخلت ہوتی ہے تو یہ سازش ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسد مجید کو بلا کر پوچھا جائے کہ بات چیت نہیں ہوئی، سائفرکس بھیج دیا، ڈونلڈ لو سچ بول رہے ہیں تو کیا یہ سائفر تھا؟انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، پیسے وفاقی حکومت نے دینا ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنائی، عوام نے اسے ووٹ نہیں دیا، تاریخ کا بدترین فراڈ ہوا، پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں چرائی گئیں، عوام کی حمایت حکومت کے ساتھ نہیں، کیا ڈیلیور کریں گے۔ .وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، ملک کے ساتھ جو تجربہ کیا گیا اس سے عوام کو نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں