0

ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسزکے قافلے کے قریب ایک اورخودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خودکش حملے میں 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔ . یاسر شکیل اور طاہر نوید کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مضبوط کر رہی ہیں۔ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں