0

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات،کیا ہونے والا ہے ؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں