0

کیٹ مڈلٹن کے میڈیکل ریکارڈز تک پہنچنے کی کوشش

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جس کلینک میں کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کا آپریشن ہوا وہاں کے عملے کے رکن نے برطانوی شہزادی کے نجی میڈیکل ریکارڈ تک رسائی کی کوشش کی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال انتظامیہ نے بعدازاں کینسنگٹن پیلس میں واقع کیٹ مڈلٹن کے دفتر سے رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔اطلاعات کے مطابق اسپتال کا پورا طبی عملہ ان الزامات سے حیران اور پریشان ہے کہ اسپتال میں ان کا ایک ساتھی مبینہ طور پر اخلاقیات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں