0

پاکستانیوں سمیت عازمینِ حج کی سعودی عرب میں آمد کا سلسلہ جاری

ریاض: پاکستانی عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری، پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستانی سفیر احمد فاروق نے اس حوالے سے کہا کہ وہ عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ڈی جی حج عبدالوہاب کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تمام عازمین کو مدینہ سنٹرل میں رہائش دی جائے گی، سہولیات کے حوالے سے عازمین سے پاک حج ایپ کے ذریعے رائے لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں