0

امریکا کا غزہ میں جنگ بندی اور آسٹریلیا کا اسرائیل سے پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ

امریکا نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور آسٹریلیا نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ جنگ میں پالیسیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال تکلیف دہ ہے، وہ اضافی امداد بھیج رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مغویوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے کام کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ جنگ میں اپنی پالیسیاں تبدیل کرے۔پینی وونگ نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ جنگ میں اپنی پالیسیوں سے اسرائیل کو کمزور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا موجودہ صورتحال سے خوفزدہ ہے، جب تک اسرائیل اپنے طریقے نہیں بدلے گا وہ بین الاقوامی حمایت کھو دے گا۔کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے گزشتہ ماہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔پینی وونگ نے کہا ہے کہ تینوں ممالک اپنی آواز بلند کرنے کے لیے متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں