0

اسرائیل اورحماس میں جلد جنگ بندی معاہدے کا امکان نہیں، قطر

دوحہ: قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں جلد جنگ بندی کے معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے قریب نہیں ہیں۔ صورت حال بہت پیچیدہ ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام فریقین رمضان المبارک کے دوران کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم معاہدے کے حوالے سے کوئی خاص وقت نہیں دیا جا سکتا کیونکہ تنازع کی نوعیت پیچیدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں