0

کینیڈین دستاویزی فلم میں بھارتی وزیراعظم مودی سےمتعلق خطرناک انکشافات

کینیڈین دستاویزی فلم میں بھارتی وزیراعظم مودی سے متعلق خطرناک انکشافات کیے گئے ہیں۔کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ففتھ اسٹیٹ نامی تحقیقاتی دستاویزی فلم نشر کی گئی جس میں مودی پر خالصتان تحریک کے رہنماؤں ہردیپ سنگھ نگر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ہدایت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔دستاویزی فلم میں ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کے وقت کی ایک خصوصی ویڈیو بھی شامل ہے۔جسٹن ٹروڈو نے دستاویزی فلم میں مودی کے ملوث ہونے کے مضبوط شواہد کے لیے کھلے عام بھارت کو مورد الزام ٹھہرایا، جب کہ دی ففتھ اسٹیٹ میں کینیڈا میں رہنے والے دوسرے سکھوں کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پن کے مطابق مودی نے اجیت ڈوول کے کہنے پر را چیف کو مجھے قتل کرنے کی ہدایت کی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کا حکم مودی نے دیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکہ میں گروپت سنگھ پنو کے قتل کی سازش کا الزام تھا۔ فرد جرم کے مطابق نکھل نے ایک ایسے شخص سے مدد مانگی جو قتل کی سازش کے لیے مخبر نکلا۔فرد جرم میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ جون میں کینیڈا میں تین افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ ناگر کو 18 جون 2023 کو برٹش کولمبیا میں گرودارا کے گیٹ پر قتل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں