0

اسرائیل نے ماہ رمضان کا بھی احترام نہ کیا، غزہ پر حملے جاری، مزید 67 فلسطینی شہید

اسرائیل نے ماہ رمضان کا بھی احترام نہیں کیا، غزہ میں تازہ حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید اور 106 زخمی ہوگئے۔ رمضان کے مہینے میں بھی غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ محمد برکت سمیت 67 فلسطینی شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد غذائی قلت کے باعث شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔قابض اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی شب ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مسجد الاقصی کی طرف جانے والی سڑکوں کی سختی سے ناکہ بندی کی۔ اسرائیلی پابندی کے باوجود بہت سے فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں