0

شاہ سلمان کی رمضان کی مبارکباد، فلسطینیوں کیلئے عالمی برادری سے مطالبہ

سعودی عرب کے فرمانروا، حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہریوں اور تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ مظالم بند کرے۔مسجد الحرام، مسجد نبوی میں نماز تراویح کا اجتماع انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے لیے محفوظ امدادی راہداری کھولنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔گزشتہ شب حرمین شریفین سمیت ملک بھر میں پہلی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں