0

رمضان المبارک کی آمد، غزہ کے بے گھر فلسطینی پُرجوش

رمضان المبارک کی آمد پر غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کا جوش و خروش قابل دید ہے، خواتین، مرد اور بچے اس بابرکت مہینے کا بھرپور استقبال کر رہے ہیں۔خیموں کو رنگ برنگے چراغوں سے سجایا گیا، درختوں پر روایتی لالٹینیں رکھی گئیں، آتش بازی کی گئی اور ملی نغمے گائے گئے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کا استقبال ہمیشہ کی طرح سجاوٹ، نماز، روزے اور اللہ کے شکر کے ساتھ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کا رمضان پچھلے سالوں سے بہت مختلف ہے، ہم گھروں میں نہیں، خیموں میں ہیں، ہر سال رمضان میں دسترخوان پر طرح طرح کے کھانے ہوتے تھے، اس سال ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔متاثرین نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے اور غزہ کے حالات جلد بہتر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں