0

صبح وطن واپس جانے کو تیار ہوں، اتنی گارنٹی دیں کہ مجھےغائب نہیں کیا جائے گا: مونس الہٰی نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ وہ کل صبح ہی وطن واپس آنے کو تیار ہیں لیکن انہیں اتنی گارنٹی دی جائے کہ انہیں غائب نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ حلقے کی سیاست کرنے والے سیاستدان ان تمام معاملات سے واقف ہوتے ہیں، نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی یا پولیس کا کوئی مسئلہ نہیں مجھے صرف اتنی گارنٹی چاہیے کہ مجھے وزیبل رکھا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مسئلہ گرفتاری کا نہیں ہے، جب 2011 میں ملک سے باہر تھا تب مجھ پر کیس بنا، میں نے واپس آکر گرفتاری دی اور عدالت سے بری ہوا، مسئلہ یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو غائب کردیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما سے پوچھا گیا کہ انہیں کس سے گارنٹی چاہیے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو گارنٹی دینے والے ہیں ان کی گارنٹی چاہیے۔دوران انٹرویو مونس الہٰی نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پورا نظام لگا ہوا ہے کہ کسی بھی طرح ن لیگ کی حکومت بنانی ہے۔مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کے درمیان معاملات ٹھیک ہو جائیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مونس الہٰی اس وقت ہسپانوی شہر بارسلونا میں مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں