0

ہم الزامات کی سیاست نہیں کرتے، خدمت اور کارکردگی میں ن لیگ کی ٹکر کا کوئی نہیں: مریم نواز کابیان

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن گالم گلوچ نہیں کرتی ، الزامات کی سیاست نہیں کرتی ، چور چور کے نعرے نہیں لگاتی ، عوام کی خدمت سے مقابلہ کرتی ہے ۔مریم نواز نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت اور کارکردگی میں ن لیگ کی ٹکر کا کوئی نہیں ، نواز شریف کو تین بار نکالا گیا ، نواز شریف نے ایک بیان میں قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا۔بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد نے رانا ثناء اللہ کا نام حکیم ثناء اللہ رکھا تھا ، حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسا علاج کیا ،ایسی حکمت دکھائی کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری نظر آتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں