0

بطور گواہ میری سٹیٹمنٹ ہے کہ عدت مکمل نہیں ہوئی تھی،عون چودھری کابانی پی ٹی آئی پر تنقید

راولپنڈی:آئی پی پی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ بطور گواہ میری سٹیٹمنٹ ہے کہ عدت مکمل نہیں ہوئی تھی،مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ ان کے علم میں بھی نہیں لایا گیا تھا، میرے بیان پر ان کےپاس کوئی جواب نہیں تھا،عدالت نے مجھے بلایا، میں نے سب سچ بتایا،اس ملک کے ساتھ مذاق کیا گیا۔راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ ساری زندگی دوسروں کو چورکہتے رہے،آپ خود توشہ خانہ میں چور نکلے،آپ نے ملک کا وزیراعظم ہوتے ہوئے چوری کی،آپ نےسائفر پر بھی ملک کےساتھ مذاق کیا،ہمارے ملک کے بچوں کو گمراہ کیا گیا،آج اپنے بچوں کو بتانا پڑتا ہےکہ ریاست کیخلاف کھڑا نہیں ہوا جاتا،ریاست اور ملک ہےتو ہم سب ہیں،آئی پی پی رہنما نے کہاکہ ہمیں لوگوں کو اداروں کیخلاف بغاوت پر نہیں اکسانا چاہئے،خاور مانیکا بھی آج اپنی دکھ بھری داستان سنا رہے تھے،خاور مانیکا کےبچوں کی باتیں سامنے آئیں جو تکلیف دہ ہیں،اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سےدور رکھیں جو ملک میں نفرت کی فضا پیدا کرتے ہیں،پاکستان کے اداروں کو لڑانے کی کوشش کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں