0

اریج محی الدین کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

اسلام آباد:شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کی سادگی مداحوں کو بھا گئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اریج کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اسیس کور کا گانا ’گل سن لے یا‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔اریج محی الدین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔اریج اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، عفان وحید، آمنہ الیاس، چائلڈ اسٹار حورین ودیگر شامل ہیں۔بندش ٹو کی کہانی سید نبیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں اریج محی الدین نے ’بینا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں