0

افغانستان میں زلزلے سے تباہی، اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی

افغانستان: ہرات: افغانستان میں زلزلے نے بڑی تباہی مچا دی ہے، اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی۔ افغانستان مغربی حصے میں آنے والے زلزلوں کے باعث سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔۔طالبان کے ایک مقامی اہلکار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہم اپنی جانب سے پوری کوشش کررہے ہیں لیکن پھر بھی مدد کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پر ایک اور زلزلے کی افواہ پھیلنے کے بعد ہفتہ کی شام ہرات شہر میں عوام خوفزدہ ہوکر پارکس اور سڑکیں پر نکل آئی تھی۔زلزلے کی وجہ ٹیلی فون کنکشن منقطع ہون کی وجہ سے متاثرہ علاقوں سے درست تفصیلات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تباہی ممکنہ طور بڑی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔جیولوجیکل سروے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے نقشے میں خطے میں سات زلزلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ہرات کے شمال مغرب میں 21.7 میل دور 5.9 شدت کا زلزلہ، زندہ جان سے شمال مشرق میں 20.5 میل دور 6.3 شدت کا زلزلہ اور ایک اور 6.3 شدت کا زلزلہ شامل ہے۔تباکن زلزلے کی وجہ سے درجنوں دیہات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور سینکڑوں لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔واضح رہے کہ ہرات صوبہ ایران کی سرحد سے ملتا ہے، جبکہ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں فراہ اور بادغیس اور کچھ قریبی ایرانی قصبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں