0

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ، پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونیکا امکان

اسلام آباد :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، قیمت ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر گئی۔ برطانوی برینٹ آئل کی قیمت کم ہو کر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل ، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔عالمی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اگر تیل سستا ہونے کا رجحان جاری رہا تو پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں