0

پنجاب میں آشوب چشم کی وبا بے قابو، ایک دن میں 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

لاہور : پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 13 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسموگ کے باعث وبا شدت اختیار کرسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آشوب چشم کی وبا مزید شدت اختیار کرگئی، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے بتایا کہ پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 13 ہزار 732 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔صوبے بھر میں سے صرف لاہور میں 887 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں تین لاکھ 68 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔آشوب چشم کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے میں چار روز کے لئے میٹرک تک تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ چودھری محمد اسلم کا کہنا ہے کہ پندرہ اکتوبر سے اسموگ شروع کے ساتھ آشوب چشم کے مریضوں کی تکلیف بڑھ سکتی ہے جبکہ بارشیں اگلے ہفتے بارشوں کی صورت میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بارشیں ہوں یا اسموگ دونوں صورتوں میں آشوب چشم کے مریضوں کے لئے تکلیف کا باعث ہے، ایسی صورت میں صرف احتیاط ہی وبا کی شدت کم کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں