0

بجلی کے بلوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:بجلی کے بلوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے رات 12 بجے کا وقت دیا تھاقیصر شریف نے کہا کہ اجلاس آج منصورہ میں 11 بجے شروع ہوگا اور جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کے دوران ملک بھر میں مظاہرے ہوئے۔لاہور، کراچی اور پشاور میں بڑے پیمانے پر بازار بند رہے، سنسان بازاروں میں بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں غیر معقول اضافے پر مذمتی بینرز آویزاں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں