0

عمر اکمل نے نواز شریف سے ملاقات میں کیا درخواست کی؟

اسلام آباد :قومی ٹیم کے مڈل آر بیٹر عمر اکمل نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ قومی کرکٹر عمر اکمل نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سے ملاقات اچھی رہی۔عمر اکمل نے کہا کہ نواز شریف سے درخواست کی ہے امید ہے جلد قبول ہوگی۔قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی صورت حال کافی بہتر ہے اور نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک میں کرکٹ کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا بعدازاں انہیں 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں