0

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل

واشنگٹن: امریکا نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بد دیانتی ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم پاکستان کو تین برس قید اور پانچ سال کی نااہلی کی سزا پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’’چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔‘‘ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہم جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے کہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا کر اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے کر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں