0

ایران میں جنگل میں آگ لگنے سے جیل کے اطراف بارودی سرنگیں پھٹ گئیں

ایران :ایران میں شمالی تہران کے جنگلوں میں سخت گرمی کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث جیل کے ارد گرد سیکیورٹی زون میں لگی بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ صرف چند منٹوں کے لیے لگی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کے باعث جیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا۔رپورٹس کے مطابق ایون جیل بجلی کی خاردار تاروں سے بھی گھرا ہوا ہے۔ اس جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں اور دہری شہریت والوں کو رکھا جاتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس جیل کے ایک حصے میں گزشتہ سال اکتوبر میں لگنے والی آگ کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں ان دنوں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں