0

یوکرین میں امن پر سعودی عرب کی میزبانی میں اگلے ماہ اجلاس ہو گا

یوکرین ؛یوکرین میں امن سے متعلق سعودی عرب کی میزبانی میں اجلاس 5 اور 6 اگست کو ہو گا۔امریکی میڈیا کے مطابق برطانیہ، جنوبی افریقا، پولینڈ اور یورپی یونین نے جدہ میں ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انڈونیشیا، مصر، میکسیکو، چلی اور زیمبیا سمیت 30 ملکوں کے حکام شرکت کریں گے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں