0

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد : سیکرٹری تجارت نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مرغی کی فیڈ کے بیج کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ مرغی کی فیڈ کے بیج کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔سیکرٹری تجارت کا کہنا تھا کہ بیج کامعیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہمارے ریسرچرز نےصرف کاٹن کا بیج ڈیویلپ کیا، 2015سے آج تک کسی امپورٹر نےلائسنس نہیں لیا، اب تک جو بیج امپورٹ ہو رہاہےوہ غیر قانونی ہے۔سیکرٹری تجارت نے مزید بتایا کہ دو شپس کسٹم نے روک کئےجس سےقلت ہوئی ، بیج امپورٹ کیلئےرولز میں ترمیم کی سمری کابینہ کوبھیجی گئی ہے، کابینہ کی منظوری کےبعدغیرقانونی امپورٹ کامسئلہ حل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مرغی کی قیمت میں مارکیٹ میکنزم ہے اس کابیج کی امپورٹ سےتعلق نہیں، مرغی کی قیمت کنٹرول کرنا سرکار کا کام ہے۔اجلاس میں روبینہ خورشیدعالم نے کہا کہ دامن کوہ کےراستےمیں اسٹریٹ لائٹس کیوں نہیں ،اندھیرے سےحادثات ہوتے ہیں اور جرائم پیشہ عناصرفائدہ اٹھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں