0

رواں مالی سال میں عوام سے کتنا ٹیکس وصول کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد : صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے رواں مالی سال 2022-23 کی ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں، 124632.802 ملین روپے ٹیکس کی صورت میں وصول کیا گیا۔ مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں 102 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کیے گئے، مجموعی طور پر مالی سال کے دوران 124632.802 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 10303.825 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 707.890 ملین روپے کا ٹیکس حاصل ہوا۔کاٹن فیس کی مد میں بھی 4.322 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، انفرااسٹرکچر کی مد میں موصول ہونے والا ٹیکس کلکشن بھی پہلے سے بہتررہا، باقی رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کیے گئے۔مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے افسران و عملے کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں، ان کی اچھی کارکردگی کے باعث گذشتہ کئی برسوں سے 100 فیصد سے زائد ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انھوں نے افسران و عملے کی خدمات کے اعتراف میں ان کے لیے اگست میں عشائیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں