0

رواں سال بجلی کتنے روپے مہنگی ہوں گی؟ حکومت کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی

اسلام آباد : حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو رواں مالی سال میں بجلی فی یونٹ چار روپے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کا پلان طے پاگیا، ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2340 ارب روپے پرمحدود کیاجائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 400ارب سے زائد جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے یہ رقم اقساط میں جاری کی جائے گی۔ذرائع نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال گردشی قرضہ میں 122 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال گردشی قرضے میں کوئی اضافہ نہ ہونےکاپلان دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے کا اضافہ ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نادہندگان سے وصولیاں بہتر کی جائیں گی۔ذرائع وزارت خزانہ نے مزید کہنا ہے کہ پلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں