0

آئی ایم ایف اجلاس، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف اجلاس میں آج پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں جرمنی اور پاکستان کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کلینڈر میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، تاہم پاکستان کے لیے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔بورڈ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے سکتا ہے، بورڈ کی منظوری کے بعد 2 سے 3 دن میں 1.2 ارب ڈالر پاکستان کو منتقل ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں