0

یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے پارٹی کارکنوں کو پیغام دیا ہےکہ حکومت جتنے مرضی کیس بنالے آپ نے ڈرنا نہیں ہے۔لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ اگر یہ 100کیس بھی بنالیں تو بھی پی ٹی آئی کے لوگوں نے مضبوط رہنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان ہتھکنڈوں کا دلیری سے مقابلہ کریں، تحریک انصاف حق پر ہے، دین اور ملک کی لڑائی لڑ رہی ہے، حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، ان کے منہ کالے ہوں گے، آپ کو فکرکرنےکی ضرورت نہیں، مضبوطی سےکھڑے رہیں اور ان کا مقابلہ کرتے رہیں۔پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ یہ بنالیں جتنے پرچے بنانے ہیں، اپنے آپ کو خوش کر لیں،جھوٹ میں کوئی برکت نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں