178

سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کے لیے بڑی خبر

سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کے لیے حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں 50 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

آئی بی اے سکھر نے میٹرک، انٹر اور گریجویشن کے امیدواروں سےآن لائن درخوا ستیں طلب کرلی ہیں۔

سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی نوکریوں کے لئے ٹیسٹ لینے کا ٹاسک آئی بی ٹیسٹنگ سروس کے حوالے کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواستیں جمع کروانے کے بعد امیدواروں کے ٹیسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں