19

سمندری غذا، گری دار میوے اور سبزیاں ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتی ہے

لندن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سمندری غذا، سالم اناج، گری دار میوے اور سبزیوں سے بھرپور غذا ڈیمینشیا کے خطرات میں 25 فی صد تک کمی کر سکتا ہے۔جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ افراد جو میڈیٹیرینین غذا کھاتے ہیں ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات واضح طور پر کم ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ غذا کے ساتھ طرز زندگی کے دیگر عوامل بیماری لاحق ہونے کے خطرات کے حوالے سے کتنے اہم ہیں۔تحقیق میں محققین نے 60 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے 60 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔ شرکاء سےمطالعے میں 206 قسم کی غذاؤں اور 32 قسم کے مشروبات کے حوالے تفصیلات پوچھی گئیں۔ ان افراد کی بعد ازاں میڈیٹیرینین غذا کی پابندی سے کھپت کے حوالے سے اسکرنگ کی گئی۔ تقریباً ایک دہائی تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 882 ڈیمینشیا کے کیسز سامنے آئے۔وہ لوگ جو باقاعدگی سے میڈیٹیرینین غذا کھایا کرتے تھے ان کے ڈیمیشنیا میں مبتلا ہونے کے خطرات ان افراد کی نسبت 23 فی صد کم تھے جو باقاعدگی سے یہ غذا نہیں کھایا کرتے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں