150

گوگل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری، کمپنی نے اہم اعلان کردیا

گوگل، دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جانے والا سرچ انجن جو کہ اپنے صارین کو سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

گوگل اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی سروسز میں نے نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔

بہتر سہولیات کے حوالے سے ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا ہے کہ گوگل کی جانب سے ان تمام شخصیات اور کمپنی اکاؤنٹس کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔

جی میل اور گوگل کی دیگر مصنوعات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تیار کی گئیں ٹو فیکٹر آتھینٹی کیشن فراہم کرنے والی یہ سیکیورٹی (Keys) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے وہ افراد یا سیاست دانوں کو فراہم کی جائے گی جن کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب گوگل کے تھریٹ اینالسسز گروپ کے ڈائریکٹر سین ہنٹلے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ وارننگ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جی میل کے تقریبا 14 ہزار استعمال کنندگان کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے والی ایک مہم کی شناخت کے بعد جاری کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں