120

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ چل بسیں

نئی دہلی: ((نیوزڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار کی والدہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق،اکشے کمار کی والدہ کو گزشتہ جمعہ کو ممبئی کے ہیرا نندی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی ہے۔

اکشے کمار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ میری والدہ میرے وجود کا لازمی جزو تھیں، آج میں اپنے وجود میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں، میری والدہ ارونا بھاٹیا آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی دعاؤں پر ان کا شکریہ بھی اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں