128

کترینہ کیف بھی’ارطغرل غازی‘کی مداح نکلیں

ممبئی:(نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ترکی کے مشہور ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کی فین نکلیں، کہتی ہیں میری پسندیدہ سیریز ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اداکار سلمان خان کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سلمان خان اور کترینہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ دیکھی ہے ؟

اس پر کترینہ نے کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے ، میں نے اب تک 89 اپیسوڈز دیکھ لیے ہیں۔ سلمان خان نے بتایا کہ ان کی والدہ ارطغرل ڈرامہ بہت شوق سے روزانہ دیکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیریز نے پاکستان میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ، “ارطغرل غازی” کے یوٹیوب چینل پرلاکھوں سسکرائبرز ہیں جبکہ کروڑوں لوگوں نے ڈرامے کی اقساط کو دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں