146

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انتقال سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیل رہی ہیں اور یہاں تک ان کے انتقال کے دعوے بھی کیے جا رہے تھے۔ خود سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبہ صحت ہیں۔

گلوکار نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ایک مرتبہ پھر ان سے متعلق ایک غلط خبر پھیلانے کی کوشش جاری ہے مگر وہ مداحوں کی دعاؤں سے خیریت سے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں