226

سائنس دانوں کا مصنوعی گوشت کا اسٹیک بنانے کا دعویٰ

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک پودوں کے پروٹین سے ایک ایسا اسٹیک بنایا ہے جو حقیقی گوشت کے استیک مشابہ ہے۔

سوئٹزر لینڈ میں بنایا جانے والا یہ جعلی اسٹیک میں لال گوشت کے لیے مٹر کے پروٹینز اور سفید چکنائی کی باریک لکیروں کے لیے تیل اور پانی کے مرکب کو استعمال کیا گیا۔

پودے سے بنایا گیا یہ اسٹیک گوشت کے حقیقی اسٹیک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔

یہ اسٹیک ایک سال کے عرصے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

اس منصوبے کی سربراہی سوئٹزر لینڈ میں قائم ای ٹی ایچ زیوریخ کے مٹیریل سائنس دان مارٹِن ہوفمین نے کی۔

ہوفمین کا کہنا تھا کہ وہ ایک صحت مند، ماحول دوست اور جانور دوست اعلیٰ معیاری گوشت کا متبادل لانچ کرنے میں مدد کریں جو جانور کے گوشت کی طرح ذائقہ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر بووائن مسل ٹِشو بننے میں وقت لگتا ہے۔ اس کو دوبارہ بنانے کے لیے خوب تحقیق کی ضرورت تھی۔

اپنے اس مصنوعی اسٹیک کے لیے ہوفمین نے مٹر کے پروٹین کو گاجر، مٹر اور گندم کے ساتھ تیل، پانی اور ذائقے اور مصالحہ جات کے ساتھ ملایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں