133

امریکہ میں سیلاب ، آٹھ افراد ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی جنوبی ریاست ٹینیسی کی ہیمپفریز کانٹی میں ہفتہ کے روز شدید سیلاب کے باعث کم از کم8 افراد ہلاک جبکہ 30سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ہیمپفریز کانٹی کے شیرف کرس ڈیوس نے یوایس اے ٹوڈے نیٹ ورک کے ادارے ٹینیسین کو بتایا کہ علاقہ میں اپنے 28سال کے دوران انہوں نے یہ بدترین سیلاب دیکھاہے۔ڈیوس نے کہا کہ بجلی کی بندش اور موبائل فون
کی سہولت میں کمی نے مسائل میں اضافہ کردیاہے۔دی ٹینیسین کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز مڈل ٹینیسی کے کچھ حصوں میں 12 انچز (30.48 سینٹی میٹر)بارش کے بعد پوری کانٹی کی دیہی سڑکیں اور شاہراہیں بہہ گئیں اور تباہ کن سیلاب آیا۔امریکی قومی محکمہ موسمیات(این ڈبلیو ایس)نے کہا ہے کہ بارش نے دریائے پینی میں پانی کی سطح کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔قومی محکمہ موسمیات ناشویلے نیٹویٹ کیا کہ صورتحال جان لیوا ہے۔قومی محکمہ موسمیات ناشویلے کی ماہر موسمیات کریسے ہورلے نے ٹینیسین کو بتایا کہ لوگ گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، پانی ان کی گردنوں سے اوپر تک ہے،یہ تباہ کن ہے اور بدترین صورتحال ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹینیسی قومی محافظوں کو رہائشیوں کی مدد کیلئے کانٹی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں