109

دنیا کا سب سے بڑا قرار دیا جانے والا آلو دراصل کیا نکلا؟ حیران کن خبر

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن کے قریب ایک کسان اپنے فارم ہاؤس آلو کی فصل

کاشت کر رہا تھا کہ حیران کن طور پر ایک 5کلوگرام سے زائد وزنی آلو نکل آیا۔ اس آلو کو دیکھ کر اس کریگ براؤن نامی اس کسان اور اس کی اہلیہ ڈونا براؤن کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے رابطہ کیا تو اس آلو کے ٹیسٹ کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین نے ایسا جواب دیا کہ ان میاں بیوی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس آلو کے سائنسی تجزئیے کے بعد ماہرین نے بتایا کہ یہ درحقیقت آلو نہیں ہے بلکہ یہ گھیا کدو ہے، جس کی رنگت اور ہیئت زمین میں دب جانے کی وجہ سے اس طرح کی ہو گئی۔ ماہرین کی طرف سے یہ جواب پا کر کریگ کا کہنا ہے کہ اب اس کی دنیا کا سب سے بڑا آلو اگانے میں

دلچسپی پیدا ہو گئی ہے اور وہ آئندہ سال دنیا کا سب سے بڑا آلو اگانے کی دانستہ کوشش کرے گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں