106

دنیا کے 2 مہنگے ترین زہر کونسے ہیں اوران کی قیمت کیاہےاور یہ کس کام آتے ہیں؟جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہم سب کو اندازہ ہے کہ سب سے مہنگی دھاتیں کون سی ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہم انہیں

خریدنے کی سکت نہیں رکھتے لیکن پھر بھی اگر اپنی محنت کی کمائی ان پر خرچ کرنا چاہیں تو ان کے بارے میں معلومات میسر ہیں۔تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کے دو مہنگے ترین زہر کون سے ہیں اور کیا وجہ ہے کہ یہ اس قدر مہنگے ہیں۔

1۔ بچھو کا زہر

بچھو کا زہر (Scorpion venom) دنیا کا سب سے مہنگا مائع ہے جس کی قیمت فی لیٹر ایک ارب 74 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ بچھو کے زہر کو جمع کرنا خطرناک ہے کیونکہ ان کا زہر ہاتھ کے ذریعے نکالا جاتا ہے اور انہیں ہاتھ میں پکڑنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

کونسی بیماریوں میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے؟

اس زہر میں موجود پروٹین کو ایک سے زیادہ سکلیروسیس، گٹھیا اور آنتوں کی بیماری سے لڑنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ جب اس کا استعمال کیا جائے تو یہ کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روک سکتا ہے۔

2۔ کنگ کوبرا زہر

کنگ کوبرا زہر ایک منافع بخش کاروبار لگتا ہے کیونکہ کنگ کوبرا کا زہر سب سے مہنگے مائعات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آتا ہے جس کی قیمت تقریباً 66 لاکھ روپے فی لیٹر ہے۔

اس زہر کی خاصیت

اس زہر میں ایک انوکھی خاصیت ہوتی ہے جو دماغ میں عصبی خلیات کو دوبارہ تخلیق کرسکتی ہے۔اسے پارکنسنز (دماغی بیماری جس میں مریض کو چلنے پھرنے اور خود کا توازن برقرار رکھنے جیسے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے)۔الزائمر (بھولنے کی بیماری) اور شیزوفرینیا (سنگین ذہنی عارضہ جس میں لوگ حقیقت کو غیر معمولی طریقے سے بیان کرتے ہیں) کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں