194

موبائل پر مصروف نوجوان کے ساتھ حادثہ،ویڈیو وائرل

آج کل ہم سب ہی موبائل میں اتنا مگن رہتے ہیں کہ چلتے پھرتے بھی اس کی لت نہیں چھوٹتی لیکن یہ خوفناک حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ایسا ہیی کچھ ہوا اس ویڈیو میں موجود لڑکے کے ساتھ جو موبائل چلتے ہوئے موبائل استعمال کرنے میں اتنا مگن تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان دکان کے تیسرے فلور کی چھت پر موبائل پر مصروف اپنی ہی مگن میں چلا جا رہا ہے ،اسی دوران اسٹور میں ایک ورکر چھت پر موجود ہول کے ذریعے نچلے فلور پر سامان شفٹ کرنے رہا ہے۔

موبائل پر مصروف نوجوان اتنا مگن ہے کہ اسے ہول نظر ہی نہیں آیا اور وہ دھڑام سے کھلے ہول کے ذریعے نچلے فلور پر جا گرا، تاہم نوجوان کی قسمت اچھی تھی کہ وہ وہاں موجود گتے کے ڈبوں پر جا گرا اور بال بال بچ گیا، تاہم اگر نوجوان فرش پر گرتا تو بہت نقصان ہو سکتا تھا نوجوان کی جان بھی جا سکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں