114

خواجہ سرا جوڑے نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کرلی

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر ایک ٹرانس جینڈر ( خواجہ سرا) جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔بھارتی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک خواجہ سرا جوڑے سیاما ایس پربھا اور مانو کارتیکا نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کرلی۔رپورٹس کے مطابق جوڑے نے ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اقرار کیا اور خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں روایتی ہندو رسومات کے مطابق شادی کی۔اطلاعات کے مطابق دلہن سیاما کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے دن شادی کرنے پر بہت خوش ہیں کہ جس دن محبت کا جشن منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن ہمارے والدین ستاروں پر بہت یقین رکھتے ہیں انہی کے مطابق شادی کرنے کا یہی دن منتخب کیا گیا۔
جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارے خاندان اور دوست ہمارے ساتھ ہیں، یہ ہمارے لیے سب سے قیمتی لمحہ ہے کیونکہ ہم نے اس دن کا بہت انتظار کیا۔رپورٹس کے مطابق دلہا مانو آئی ٹی فرم میں ملازمت کرتا ہے جبکہ دلہن سیاما کیرالہ کے سماجی انصاف کے محکمہ ٹرانس جینڈر سیل میں ملازم ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاما اور مانو نے ہائی کورٹ سے

رجوع کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ ٹرانس جینڈر افراد (حقوق کے تحفظ) ایکٹ، 2019 کے تحت اپنی شادی کو رجسٹر کروائیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں