127

شادی کی اتنی خوشی کہ دلہا کے رشتے دار نے بارات میں پٹاخے کی جگہ کریکر دھماکہ کردیا اور پھر کیا ہوا جانئے اس خبر میں

میرپور(نیوز ڈیسک)میرپور خاص میں شادی کی خوشی میں دلہا کے رشتے دار نے پٹاخوں کے بجائے کریکر کا دھماکا کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہیر آباد میں بارات لے جانے کے دوران دلہا کے رشتے دار نے کریکر کا دھماکا کیا تو

اہل علاقہ پریشان ہو گئے۔ شکایت پر پولیس نے پہنچ کر دلہا کے رشتے دار کو گرفتار کر لیا اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں