113

فیس بک پر دوستی ، دو بہنوں کے گھر اجڑ گئے ، خاتون کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر بیٹے کا انتہائی اقدام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک کی دوستی اور پھر متعلقہ لڑکے کی حرکات کی وجہ سے دو بہنوں کو طلاق ہو گئی جبکہ ایک خاتون کے بیٹے نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ماں کو گولی مار دی، ثاقب نامی شخص نے فیس بک پر

ڈسکہ کی رہائشی خاتون سے دوستی کی جو اس قدر بڑھ گئی کہ نازیبا وڈیو اور تصاویر کا تبادلہ ہونے لگا، پھر نازیبا ویڈیو سے وہ اسے بلک میل کرکے رقم بٹورنے لگا۔ایکسپریس کے مطابق جب ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی تو خاتون نے مزید رقم دینے سے انکار کر دیا جس پر ملزم نے نازیبا وڈیو خاتون کے گھر والوں کو بھیج دیں، وڈیو دیکھ کر خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دیدی۔دوسری طرف خاتون کی چھوٹی بہن کے سسرال والوں نے اس کی بڑی بہن کی وڈیو دیکھنے کے بعد اسے طلاق دیدی،معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا،بیٹے نے طلاق یافتہ ماں کو گولی مار دی جو اس کی ٹانگ میں لگی، خاتون نجی ہسپتال میں زیر علاج رہی ، خاتون کی جان تو بچ گئی لیکن اب وہ دارالامان میں

پناہ لینے پر مجبور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں