103

انوکھا انداز۔۔ دلہن بارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی۔۔پھر کیا ہوا

امبالا (ویب ڈیسک) شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دو انسان ایک ہو جاتے ہیں،شادی کے دن عام طورپردلہا بارات لے

کردلہن کے گھرجاتا ہے لیکن بھارت میں ایک دلہن نے یہ رواج بدل دیا اوربارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی۔ بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کچھ نہ کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے،شادیوں میں اکثردلہا گھوڑے پرسواربینڈ باجے کے ساتھ دلہن کورخصت کرانے آتا ہے لیکن بھارتی شہرامبالا میں ایک دلہن نے یہ روایت تبدیل کردی اورگھوڑے پربیٹھ کربارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی،اس غیرروایتی بارات میں دلہن کے والدین سمیت عزیزواقارب اوردوستوں نے شرکت کی۔ دلہا کے گھرپربارات کا استقبال ویسے ہی کیا گیا جیسے دلہن کے گھرآنے والی بارات کا کیا جاتا ہے۔ پریا نامی دلہن کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ہی امتیازی سلوک والی روایات کے خلاف رہی ہوں۔یہ سب کرنے میں

مجھے اپنے والدین سمیت دلہا اوراس کے گھروالوں کی حمایت حاصل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں