120

اداکارہ دیوولینا بھٹا چارجی کو جیون ساتھی مل گیا، منگنی کرلی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی چینل سٹار پلس کے طویل ترین سوپ سیریل “ساتھ نبھانا ساتھیا” میں مرکزی کردار “گوپی

بہو” نبھانے والی اداکارہ دیوولینا بھٹا چارجی کو حقیقی زندگی میں جیون ساتھی مل گیا۔اداکارہ نے ساتھی اداکار وشال سنگھ سے منگنی کی ہے جس کی تصاویر دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وشال دیوولینا کو گھٹنوں پر بیٹھ کر پرپوز کر رہے ہیں۔دونوں کی منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ساتھی

اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں